فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں، والدین مہم میں ورکرز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ والدین انسداد پولیو مہم میں ورکرز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں، تاکہ ان بچوں کا مستقبل محفوظ ہو اور وہ توانا ہو کر ملک کے روشن مستقبل میں کردارادا کرسکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ پولیو کے خاتمہ کی مہم میں شراکت داری پربل گیٹس فائونڈیشن، عالمی ادارہ صحت اور سعودی عرب سمیت عالمی اداروں کے مشکور ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی بھرپور معاونت کرنے پر سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر مختار بھرتھ اورعائشہ رضا فاروق کی نگرانی میں صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پولیو کے خاتمہ کی یہ جنگ ہم جیتیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں مشکلات کی وجہ سے پاکستان میں پولیو کے 60 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو ہمارے لیے ایک چیلنج، یہ ہمارا عزم ہے کہ پولیو کے مرض کو پاکستان سے ختم کرکے دم لیں گے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔