پیشگی نوٹس اور تحقیقات کیے بغیر مقدمات کا اندراج انتقامی کارروائی ہے، فائل فوٹو
پیشگی نوٹس اور تحقیقات کیے بغیر مقدمات کا اندراج انتقامی کارروائی ہے، فائل فوٹو

آزادی اظہار رائے کے خلاف نام نہاد قانون سازی انصاف کا قتل ہے،کراچی پریس کلب

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے پیکا قانون کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے آر آئی یو جے کی قیادت سمیت متعدد صحافیوں کے خلاف قائم کئے گئے مقدمات اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافیوں پر قائم کیے مقدمات فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، پیشگی نوٹس اور تحقیقات کیے بغیر مقدمات کا اندراج انتقامی کارروائی ہے، اس طرح انتقامی کارروائیوں کی کسی بھی مہذب معاشرے میں اجازت نہیں ہوتی۔ آزادی اظہار رائے کے خلاف نام نہاد قانون سازی انصاف کا قتل ہے۔ کالے قانون پیکا کی آڑ لے کر صحافیوں سے انتقام لیا جارہا ہے۔

آر آئی یو جے کے رہنما آصف بشیر چوہدری سمیت دیگرصحافیوں کے خلاف مقدمات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاست کے چوتھے ستون کو دباؤ میں لینے اور آزادی اظہار رائے پر شپ خون مارنے سے باز رہے، کراچی پریس کلب نے ہمیشہ جمہوری اقتدار اور آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ اگر حکومت سے کالے قوانین کا سہارا لے کر میڈیا ورکرز کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا تو ہم بھی ان میڈیا دشمن اقدامات کے خلاف بھرپور قوت کے ساتھ مزاحمت اور مذمت کا سلسلہ شروع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔