علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا، فائل فوٹو
علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا، فائل فوٹو

علی امین گنڈاپورکو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کوبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچے،علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر روک دیا گیا،جیل عملے نے علی امین گنڈاپور کوآگاہ کردیا کہ ابھی ملاقات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔علی امین گنڈاپور کا قافلہ اڈیالہ جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔