ڈی آئی خان: گورنر پختوںخوا فیصل کریم کنڈی نے ریجنل پاسپورٹ آفس میں جدید سہولیات کے منصوبہ کا افتتاح کردیا۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی اضلاع کے شہریوں کو پاسپورٹ کےحوالے سے مشکلات تھیں، میری کوشش ہے کہ وفاقی اداروں کے مسائل حل کرسکوں۔
انہوں نے کہا کہ پہاڑپورمیں نادرا آفس کی پاسپورٹ ڈیسک قائم کررہے ہیں، گلوٹی کےمقام پرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح بھی جلد ہوگا۔
گورنرپختونخوا نے کہا کہ 16دسمبرکےشہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، صوبائی حکومت کرم کےآئی ڈی پیزکےساتھ تعاون کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان سے مذاکرات اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ہوگا، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کا آج مولانا ان کا مسیحر بنا ہوا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو دو بوتل شراب کے ساتھ دوڑ رہا ہو وہ کیا بانی کو آزاد کرائے گا، کرم کے روڈ کے حوالے سے تحفظات ہیں وہ دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔