26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، فائل فوٹو
26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، فائل فوٹو

شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

کراچی: سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے، ہائی کورٹس میں نئے ججزکی تقرری بھی روکی جائے اور 26ویں آئینی ترمیم کوغیر آئینی قرار دیا جائے۔

درخواست سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اٹارنی بیرسٹر معیز جعفری کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، سندھ حکومت ، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔