کولمبو: انڈر 19 ویمنزایشیا کپ میں نیپال ویمنز ٹیم نے پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیپال ویمنز ٹیم نے پاکستان کا 105 رنزکا ہدف4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے۔نیپال نے ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
واضح رہے کہ ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست پر پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے پہلے مرحلے میں باہر ہوگئی۔