اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔
ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے 7 جنوری تک توسیع کردی،دوران سماعت ملزمان کی جانب سے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر کونسل سینٹرل جیل اڈیالہ میں کیس میں مصروف ہیں وہ آج پیش نہیں ہو سکتے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں 7 جنوری تک توسیع کرکے سماعت ملتوی کردی۔