نو مئی مقدمات میں ضمانت اور گارنٹی دینے والوں کیخلاف کارروائی شروع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی مقدمات میں ضمانت کے بعد ٹرائل میں پیش نہ ہونے والے 18 ملزمان کی ضمانت اور گارنٹی دینے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے ضامن بننے والوں کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
عدالت نے نوٹس میں کہا کہ ملزمان ضمانت کروانے کے بعد پیش نہیں ہو رہے ہیں، کیوں نہ آپ کے ضمانتی مچلکے کی رقم بحق سرکاری ضبط کرلی جائے۔
عدالت نے مزید کہا کہ اگر پیش نہ ہوئے تو عدالت ضامن کی گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔