پشاور ہائی کورٹ،گنڈاپور کو 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے حکم

پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی مین گنڈاپور کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دے دی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج کو پشاور ہائیکورٹ پہنچے، جہاں مقدمات کی تفصیل سے متعلق ان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد نے کی۔

عدالت نے علی مین گنڈاپور کو تمام مقدمات میں 16 جنوری تک گرفتار نہ کرنے حکم دے دیا۔

دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، جس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے خلاف اسلام آباد میں 32 اور پنجاب میں 33 مقدمات درج ہیں۔

عدالت نے وزیراعلیٰ کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔