اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ امتحانات دوبارہ کرانے کے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو 2ہفتوں میں ایم ڈی کیٹ امتحان لینے کی ہدایت کردی۔