عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اڈیالہ جیل طلب کرلیا

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی میں شامل تمام 7 ارکان کو اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے طلب کر لیا ہے۔

مذاکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حامد خان، ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجا، علامہ راجا ناصر عباس اور حامد رضا خان شامل ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کو درخواست دے دی۔ درخواست بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے دی گئی ہے۔

اڈیالہ جیل میں آج سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی اور فیملی ممبران کی ملاقات متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔