ایوان صنعت و تجارت کے مسائل سے آگاہ ہوں، فائل فوٹو
ایوان صنعت و تجارت کے مسائل سے آگاہ ہوں، فائل فوٹو

50 فیصد بھی کرپشن ختم ہو جائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں کرپشن کی انتہا ہے اور اگر 50 فیصد بھی کرپشن کا خاتمہ ہو جائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی اور ہمارا ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جائے گا۔

سیالکوٹ میں ایوان صنعت و تجارت میں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ملک آئی ایم ایف کے پریشر سے گزر رہا ہے لیکن ہمیں ملک کے اندر استحکام کی ضرورت ہے اور پالیسی ریٹ نو فیصد کم ہوا ہے جس سے بہتری آئے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے ریجن میں پیدا ہونے والے مسائل کے اثرات ہم پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان صنعت و تجارت کے مسائل سے آگاہ ہوں لیکن سیالکوٹ شہر کا کلچر سامنے ہے، پرائیویٹ شراکت داری سے ایئر پورٹ اور ایئرلائن کے قیام کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ گزشتہ تین چار ماہ سے مجھے پورٹ شپ کی ٹاسک فورس کا چئیرمین بنایا گیا، ایک کنٹینر کو آپریٹ کرنے کے لیے چھ گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ گاڑیوں سے ٹریکر اتار کر دوسری گاڑیوں کو ٹریکر لگا دیا جاتا ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ وزیر ہوا بازی نے پاکستانی ایئر لائنز کے لیے خوشی کی نوید سنا دی ہے، سال نو کے آغاز سے ایئر سیال، ایئر بلیو اور فلائی جناح کو دبئی کے تمام ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔