آئی سی سی کی جانب سے مشروط معاہدے پر دونوں بورڈز نے رضامندی ظاہر کردی ہے، فائل فوٹو
آئی سی سی کی جانب سے مشروط معاہدے پر دونوں بورڈز نے رضامندی ظاہر کردی ہے، فائل فوٹو

چیمپئنز ٹرافی ودیگر میچزہائبرڈ ماڈل پرہوں گے، معادہ طے پا گیا

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سمیت آئندہ آنیوالے تمام ایونٹس 2024-27 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 سے لے کر2027 تک ہونیوالے تمام آئی سی سی ایونٹس (جو بھارت میں شیڈول ہیں) ان میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، گرین شرٹس بھی بھارت کا سفر کرنے سے گریز کرے گی، آئی سی سی کی جانب سے مشروط معاہدے پر دونوں بورڈز نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان میں 2025 مینز چیمپئنز ٹرافی، بھارت میں 2025 ویمنز کے ون ڈے ورلڈکپ اور بھارت، سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھی پاک بھارت میچز نیوٹرل مقام پر منعقد ہوں گے۔

ہائبرڈ ماڈل ماننے کی صورت میں پاکستان کو آئی سی سی 2028 میں ٹی20 ویمنز ورلڈکپ کی میزبانی بھی دے سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔