متاثرہ فیملی شادی کی تقریب کے لیے سکھر جا رہی تھی، فائل فوٹو
متاثرہ فیملی شادی کی تقریب کے لیے سکھر جا رہی تھی، فائل فوٹو

 خیرپور,کار اور مزدا میں تصادم,ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

خیرپور: قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار اور مزدا میں تصادم سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، متاثرہ فیملی شادی کی تقریب کے لیے سکھر جا رہی تھی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر سکھر اور خیرپور اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ببرلو سے سکھر جانے والے باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، مزدا میں سوار3 خواتین اور بچے سمیت 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔