غزہ (اُمت نیوز) اسرائیل کی غزہ میں بربریت جاری بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا، صیہونی فورسز کی تازہ کارروائیوں میں 77 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غزہ میں دو سکولوں پر اسرائیلی بمباری سے15 فلسطینی شہیدہوئے، 7اکتوبر2023ء سے شہید فلسطینیوں کی تعداد45 ہزار 206تک پہنچ گئی۔
سربراہ اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی برائے فلسطین فلپ لازارینی نے کہا کہ انروا فلسطینی عوام کی امداد جاری رکھے گی، غزہ کے معاملے پر دنیا دورائے پر کھڑی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ عالمی برادری کو فلسطینی سے متعلق سوال کا جواب دینا ہوگا، قابض طاقت اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں قتل عام کا ذمہ دار ہے۔