اسلام آباد(اُمت نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہی ہے، وزیراعظم سے حکومتی مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ختم ہونا چاہیے، معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے اسپیکر کے بطور کسٹوڈین آف دی ہاؤس کردار کو تسلیم کیا ہے، بیرسٹر گوہر نے اسپیکر سے مذاکرات میں فعال طور پر کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کو تسلیم کرتا ہوں۔