چیمپئین ٹرافی کا نیوٹرل وینو کا آج فیصلہ ہو گا،محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاہے کہ چیمپئین ٹرافی کا نیوٹرل وینو کا آج فیصلہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رات گئے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام کا معائنہ کیا،چیئرمین پی سی بی نے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کاکہناتھا کہ چیمپئین ٹرافی کا نیوٹرل وینو کا آج فیصلہ ہو گا،بھارت کا معاملہ سب کے سامنے ہے،ان تمام معاملات سے پی سی بی کو کوئی نقصان نہیں ہو گا ،اگلے تین سال تک نیوٹر ل وینو کا فارمولا ہو گا۔

محسن نقوی نےمزیدکہاکہ نیشنل سٹیڈیم میں گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہو گی،سٹیڈیم میں جنگلے لگانے کا کام بھی ہو رہا ہے،چیئرمین پی سی بی کامزید کہنا تھا کہ پی سی بی میں ہر کسی کے پاس اپنی اپنی ذمہ داری ہے،فخر زمان کے ٹیم میں واپسی کا فیصلہ کوچز کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔