پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ کل سے سول نافرمانی کی مرحلہ وار تحریک شروع ہو گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے معاملے پر غیرسنجیدہ ہے، تاحال حکومت کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی بھی قائم نہیں کی گئی۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے متعلق بات کرنے پر قومی اسمبلی کے اسپیکر کا شکر گزار ہوں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ ہم درخواست گزار نہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس درخواست جمع کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت معاملات بہتری کی طرف نہیں لے کر جانا چاہتی۔