9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات پر مزید کچھ لوگوں کے فیصلے ایک دو دن میں ہوں گے، بانی پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈز کیس بھی ان میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کیسز کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ بیک چینل رابطے برقرار ہیں ، پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ ڈیڈ لائن اور وارننگ دینا چھوڑ دے۔
پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ آئے گا تو اس کا اثر مذاکرات پر ہوگا، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بانی کے خلاف فیصلہ آئے اور اس کا مذاکرات پر اثر نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، ملٹری کورٹ میں ملزم کو دفاع کا مناسب موقع نہیں ملتا، ساکھ سویلین عدالت کی سزا کی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔