وزیر داخلہ کا کراچی کے ڈیفنس پاسپورٹ اور عوامی مرکز کا دورہ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی کے ڈیفنس پاسپورٹ اور عوامی مرکز کا دورہ، ،پاسپورٹ اور شناختی کارڈز ودیگر دستاویزات بنوانے کیلئے آئے شہری خوش ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی کے ڈیفنس پاسپورٹ اور عوامی مرکز کا دورہ کیا اس موقع پر محسن نقوی نے پاسپورٹ ، شناختی کارڈز بنوانے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے متعلق دریافت کیا،شہریوں نے پاسپورٹ و شناختی کارڈز بنوانے کے نظام کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ گھنٹوں کا کام اب چند منٹوں میں ہو جاتا ہے،پاسپورٹ بنوانے میں کوئی مشکل پیش آتی ہے اور نہ ہی انتظار کرنا پڑتا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں کو اب مقررہ مدت کے اندر پاسپورٹ ملیں گے، پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کا ازالہ کیا جا رہا ہے، اس موقع محسن نقوی نے بعض شہریوں کے شناختی کارڈز کے ایشوز کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات دیئے، انہوں نے پاسپورٹ و نادرا سنٹرز کے عملے سے ملاقات بھی کی اورعوام کی بہتر خدمت پر انہیں شاباش دی،وزیر داخلہ نے نادرا سنٹر ڈیفنس میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کا حکم دیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹرز کے دورے کر رہا ہوں،کراچی میں شہریوں نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز میں نظام کو سراہا جو اطمینان کی بات ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔