عمرے کے بہانے سعودی عرب جانیوالی 3 گداگر خواتین گرفتار

 

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والی 3 گداگر خواتین کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق تینوں خواتین کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ سعودی عرب سے واپسی پر مشکوک ٹریول ہسٹری دیکھ کر تفتیش کی گئی، خواتین عمرے کے بجائے سعودی عرب میں گداگری کرتی رہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق خواتین کا تعلق ملتان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔