لگتا ہے بانی پی ٹی آئی پر مذاکرات کیلئے دباؤ آیا،قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (اُمت نیوز) رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی پردباؤ آیا ہے اب مذاکرات کر رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ تھا صرف اسٹیبلشمنٹ سےبات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت تو پہلے ہی مذاکرات کی بات کر رہی تھی، اسلام آباد میں کارکنان کی لاشوں سےمتعلق جھوٹ بولا گیا، ملٹری کورٹ اچھی چوائس نہیں، بعض جرائم ایسے ہوتے ہیں جن کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوتا ہے۔

قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ نومئی کوحساس مقامات کونشانہ بنایا گیا، نومئی کوئی چھوٹا جرم نہیں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔