کوئٹہ سے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ
جعفر ایکسپریس کی بکنگ کرنے والے مسافروں کو مکمل ریفنڈ کیا جائے گا۔
December 25, 2024 · قومی
کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سے سفر کرنے والے مسافر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچے تاہم جہاں معلوم ہوا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ٹرین کو منسوخ کیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس کی بکنگ کرنے والے مسافروں کو مکمل ریفنڈ کیا جائے گا۔