شام کے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماء الاسد خون کے کینسر (لیوکیمیا) میں مبتلا ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بیماری میں بچنے کے امکانات 50، 50 فیصد ہوتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نژاد شام کی سابق خاتونِ اوّل کا علاج جاری ہے اور اسی دوران انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے انہوں نے خود کو الگ بھی کر لیا ہے۔
کریملن کی بشار الاسد کی اہلیہ کی جانب سے طلاق کی درخواست کی خبروں کی تردید
رپورٹ کے مطابق اسماء الاسد اس سے قبل 2019ء میں چھاتی کے سرطان میں بھی مبتلا ہو چکی ہیں، علاج کے ایک سال بعد انہوں نے خود کو کینسر فری قرار دیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسماء الاسد 1975ء میں لندن میں شامی والدین کے ہاں پیدا ہوئی تھیں، ان کے پاس برطانیہ اور شام کی دہری شہریت ہے۔
اسماء الاسد نے کنگز کالج لندن سے کمپیوٹر سائنس اور فرانسیسی ادب میں ڈگریاں مکمل کیں تاہم کیریئر کے حوالے سے انہوں نے سرمایہ کاری بینکنگ کا انتخاب کیا تھا۔
اسماء الاسد اور بشار الاسد کی شادی دسمبر 2000ء میں ہوئی تھی اور ان کے 3 بچے حفیظ، زین اور کریم ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق خاتونِ اوّل نے شام میں بغاوت شروع ہونے کے بعد سے مبینہ طور پر اپنے بچوں کے ساتھ لندن میں جلاوطنی اختیار کرنے کی کوشش کی تھی۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسماء الاسد نے معزول شامی صدر سے طلاق کی درخواست بھی دائر کی ہے کیونکہ وہ خود کو روس میں مطمئن محسوس نہیں کر رہیں۔