اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے و الی حکومتی کمیٹی کا ترجمان مقرر کر دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیانات نہیں کمیٹی کے تحریری مطالبات دیکھیں گے، کمیٹیوں نے پہلے اجلاس میں ہی خود کو بیانات سے الگ رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جانتی ہے جیلوں سے نکلنے کا کیا قانونی طریقہ ہے، پی ٹی آئی سے بات چیت میں نوازشریف کی منظوری شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ کمیٹیوں کے پہلے اجلاس کے دن ہی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں سہولت کا کہہ دیا تھا، آئندہ بھی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت دیں گے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی پالیسیاں کسی رچرڈ گرینل کے ٹوئٹس پر نہیں بنتیں۔