فائل فوٹو
فائل فوٹو

دینی مدارس کا معاملہ حل ہو گیا،کامران مرتضیٰ کا دعویٰ

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت اور جے یو آئی کے درمیان دینی مدارس کا معاملہ حل اور تمام اختلافات دور ہو گئے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ کا تھاکہ مدارس رجسٹریشن ایکٹ کا 26 ویں ترمیم کی روشنی میں من وعن نوٹیفکیشن جاری ہوگا اور ممکنہ طور پر آئندہ 2 روز میں نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے، نوٹیفکیشن جاری ہونے سے یہ معاملہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔

صحافی نے سوال کیا کہ علامہ طاہر اشرفی کے مطالبات کا کیا ہوگا؟ اس پر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ یہ طے ہو گیا ہے کچھ عرصے بعد اس ایکٹ میں ایک اور ترمیم آئے گی، نئی ترمیم میں وزرات تعلیم یا سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ میں رجسٹریشن مدارس کی صوابدید ہو گی اور اس اقدام سے مدارس کے تمام دھڑوں کے مطالبات پورے ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت کی جانب سے پارلیمنٹ سے پاس ہونے والے مدارس رجسٹریشن بل پر اعتراضات لگائے گئے، صدر مملکت نے اعتراض کیا کہ بل کے قانون بننے سے مدارس اگر سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹر ہوں گے تو ایف اے ٹی ایف اور جی ایس پی سمیت دیگر پابندیوں کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔