فائل فوٹو
فائل فوٹو

ضلع کرم معاملہ ، گرینڈ امن جرگے میں آج حتمی فیصلے پر دستخط کا امکان

کوہاٹ: خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کوہاٹ میں گرینڈ امن جرگے میں آج حتمی فیصلے پر دستخط  ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سب کچھ طے ہو چکا ہے، گرینڈ امن جرگے میں دستخط کا عمل بھی آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ کرم میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پارا چنار پشاور مرکزی شاہراہ اور دیگر راستے اڑھائی ماہ سے بند ہیں، اپر کرم کو ہر قسم کی سپلائی معطل ہے جبکہ پاک افغان سرحد بھی اڑھائی ماہ سے بند ہے۔ضلع کرم میں اشیائے ضروریہ کا فقدان ہو گیا ہے، ہوٹل اور دیگر کاروباری مراکز بھی گزشتہ 3 ہفتوں سے بند ہیں۔

دوسری جانب راستوں کی بندش کے خلاف کرم پریس کلب پر احتجاجی دھرنے کا آٹھواں روز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔