ماسکو: روس نے امریکا کوخبردار کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت امریکا ممکنہ جوہری تجربہ کرنے سے باز رہے۔
روس کے ڈپٹی وزیردفاع سرگئی ریبکووف نے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ جوہری ٹیسٹ کیے گئے تو روس بھی جوابی کارروائی میں متعدد اقدامات کرے گا۔
روسی ڈپٹی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور حکومت میں جوہری تجربات پر پابندی سے متعلق معاہدے ( نیوکلئیرٹیسٹ بین ٹریٹی) کے بارے میں انتہاپسندانہ موقف اختیار کیا تھا۔ اس پس منظر میں اگر ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے دور حکومت ممکنہ جوہری ٹیسٹ کیے تو روس اس کے جواب میں متعدد جوابی کارروائیوں پر غور کررہا ہے۔
ڈپٹی روسی وزیردفاع کا مزید کہنا تھا کہ دنیا اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہی ہے۔ مختلف حوالوں سے امریکا کی روس کے لیے انتہائی مخالفانہ اور دشمنی پر مبنی ہے۔ امریکا کی کسی بھی کارروائی میں اپنی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ سیاسی طور پر بھی مثبت فضا چاہتے ہیں تاہم اس حوالے سے بہت زیادہ امیدیں نہیں رکھنا چاہیں۔
واضع رہے امریکا نے آخری بار جوہری تجربہ 1992 میں کیا تھا۔