گوادر ایئرپورٹ سے اشیا کی ترسیل بھی ہوسکے گی، فائل فوٹو
گوادر ایئرپورٹ سے اشیا کی ترسیل بھی ہوسکے گی، فائل فوٹو

گوادر ایئر پورٹ باضابطہ بین الاقوامی ہوائی اڈا ڈکلیئر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گوادر ایئر پورٹ کو قانونی طور پر بین الاقوامی ایئرپورٹ ڈکلیئر کر دیا۔

اب گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مسافر بیرون ملک سفر کرسکیں گے اور بیرون ملک سے مسافر گوادر ایئرپورٹ پر اتر سکیں گے، اس کے علاوہ اشیا کی ترسیل بھی ہوسکے گی۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دو نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں، سیکشن نو کے تحت جاری کردہ پہلے نوٹیفکیشن میں گوادر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی ایئرپورٹ ڈکلیئر کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔