شاہین شاہ آفریدی BPL کھیلنے ڈھاکا پہنچ گئے

شاہین آفریدی بی پی ایل میں فارچیون بریشال کی نمائندگی کریں گے، فہیم اشرف، جہانداد خان اور محمد علی بھی فارچیون بریشال کا حصہ ہیں۔

December 28, 2024 · اسپورٹس

بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کیلئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ڈھاکا پہنچ گئے۔

شاہین آفریدی بی پی ایل میں فارچیون بریشال کی نمائندگی کریں گے، فہیم اشرف، جہانداد خان اور محمد علی بھی فارچیون بریشال کا حصہ ہیں۔

بی پی ایل کا آغاز 30 دسمبر سے ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔