جرمن صدر فرینک والٹر نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی

 

جرمنی کے صدر فرینک والٹر نے جرمن پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن صدر فرینک والٹر نے اسمبلی توڑنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے انتخابات ہی واحد راستہ ملک کو مستحکم حکومت دینے کا واحد راستہ ہیں۔

جرمن صدر کی جانب سے یہ احکامات چانسلر اولف شولز کے ساتھ قائم اتحاد کے خاتمے پر سامنے آئے ہیں۔

جاری کیے گئے بیان میں فرینک والٹر نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ پارٹی سے مشاورت کے بعد کیا ہے، سیاسی جماعتوں میں موجودہ پارلیمنٹ کے تحت حکومت بنانے پر اتفاق نہیں پایا جاتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ یقیناً ایک مشکل وقت ہے لیکن ایک مستحکم حکومت کا قیام اُسی وقت ممکن ہو گا جب اس کے پاس اکثریت ہو گی، اس لیے ضروری ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔