ایک فریق کے عمائدین نے امن معاہدے پر تاحال دستخط نہیں کیے، فائل فوٹو
ایک فریق کے عمائدین نے امن معاہدے پر تاحال دستخط نہیں کیے، فائل فوٹو

کرم امن معاہدہ 14 نکات پر مشتمل، بنکرزایک ماہ کے اندر ختم

پشاور: کرم امن معاہدہ 14 نکات پر مشتمل ہے،بنکرزکو ایک ماہ کے اندر ختم کیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق لوکل امن کمیٹی کسی بھی تنازع کی صورت میں اسے حل کرے گی، مقامی کمیٹی کی ناکامی کی صورت میں ضلعی کمیٹی معاملے کا حل نکالے گی، ناکامی کی صورت میں گرینڈ جرگہ،حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مداخلت کریں گے۔

امن معاہدے میں کہا گیا ہے کہ بنکرز کو ایک ماہ کے اندر ختم کیا جائے گا، سڑکوں اور شاہراہوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی، کسی بھی واقعے کی صورت میں قریبی گاوں کے لوگ ذمے دار ہوں گے، اراضی تنازعات کو اراضی کمیشن اور رواج کرم (قبائی قانون)کے تحت حل کیا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ بھاری اسلحے کو جمع کیا جائے گا جس کے قواعد وضوابط مشترکہ کمیٹی طے کرے گی، نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، امن معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی بھی قبیلہ پناہ نہیں دے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گرینڈ جرگہ نے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا ہے، گرینڈ جرگہ فریقین سے مشاورت کے بعدمنگل کو فیصلے سے آگاہ کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔