مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، فائل فوٹو
مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، فائل فوٹو

کرم معاملے پر فریقین میں معاہدے پراتفاق رائے ہوگیا،بیرسٹر سیف کا دعویٰ

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم معاملے پر فریقین کے درمیان معاہدے پر اتفاق رائے ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں کرم تنازع کے حل کیلیے جرگہ رات گئے تک جاری رہا، دونوں فریقین کے درمیان عمومی طور پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، صرف چند نکات پرایک فریق نے مشاورت کیلیے 2 دن کا وقفہ مانگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہلسنت نے اپنے عمائدین اورعوام سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے، جرگے نے باہمی مشاورت کے بعد دو دن کا وقت دے دیا، دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ منگل کو دوبارہ شروع ہوگا، جرگے میں تمام بڑے نکات پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، مشاورت مکمل ہونے کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔