شوہرنے نیوز اینکر کو کمرہ عدالت میں قتل کرکے خودکشی کرلی

عبیرا راحل اپنی طلاق کی کارروائی کو حتمی شکل دینے عدالت میں تھی کہ شوہر نے گولی مار دی۔

               
December 29, 2024 · بام دنیا
عبیرہ راحل اور مسعود کے 3 جڑواں بچے تھے، فائل فوٹو

عبیرہ راحل اور مسعود کے 3 جڑواں بچے تھے، فائل فوٹو

بیروت:  لبنان میں ایک افسوسناک واقعہ میں نیوز اینکرعبیر راحل کو ان کے شوہر خلیل مسعود نے کمرہ عدالت میں گولی مارکرقتل کر دیا، بعد میں خود کی بھی جان لے لی۔

عبیرا راحل اپنی طلاق کی کارروائی کو حتمی شکل دینے عدالت میں تھی کہ شوہر نے گولی مار دی۔ حملے کے بعد مسعود جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا لیکن بعد میں فیس بک پرایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ قتل مبینہ بے وفائی کی وجہ سے ہوا اور “غیرت” کو اس کا مقصد قرار دیا۔

ایک گھنٹے بعد مسعود نے بھی اپنی جان لے لی اور اس کی لاش اس کی گاڑی سے ملی۔

عبیرہ راحل اور مسعود کے 3 جڑواں بچے تھے۔ قتل نے لبنان کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس سے ملک میں گھریلو تشدد اور صنفی مسائل پر تشویش پائی جاتی ہے۔