فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیٹے کی پہلی ٹیسٹ سنچری؛ والد خوشی سے رو پڑے

میلبرن :بھارتی کرکٹر نتیش کمار ریڈی کے والد اپنے بیٹے کی مشکل وقت میں بنائی گئی پہلی ٹیسٹ سنچری پر خوشی سے رو پڑے۔

میلبرن میں آسٹریلیا کے خلاف جاری چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز ریڈی نے سنچری بناکر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالنے کی کوشش کی، انہوں نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 189 گیندوں پر 114 رنز بنائے۔نتیش کمار ریڈی آسٹریلیا میں ٹیسٹ سنچری بنانے والے بھارت کے تیسرے کم عمر ترین کرکٹر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا کیخلاف میلبرن ٹیسٹ میچ کے دوران کرکٹر کے والد موٹیالا ریڈی بھی کراؤڈ میں موجود تھے، جنہوں نے اپنے بیٹے کی سنچری کا بھرپور جشن منایا ، ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔