فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

سنچورین ٹیسٹ،جنوبی افریقہ نے پاکستان کو2وکٹوں سے شکست دیدی

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سنچورین ٹیسٹ کے چوتھے روزجنوبی افریقی نے پاکستان کو2 وکٹوں شکست دیدی۔ کگسکو ربادا اور مارکو جانسن کی 51 رنز کی پارٹنر شپ نے پاکستان سے جیت چھین لی۔

سنچورین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے 148 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے اور پروٹیز نے چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تو اسے جیت کے لیے مزید 121 رنز جبکہ پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے 7 وکٹیں لینی تھیں۔

تیسرے دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 3 وکٹ کے نقصان پر27 رنز بنائے تھے، ایڈم مارکرم 22 اور کپتان ٹمبا باووما بغیر رن بنائے کریز پر موجود تھے تاہم محمد عباس نے ایڈم مارکرم کو 37 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما 40 رنز بنا کر عباس کا شکار بنے جبکہ ڈیوڈ بیڈنگھم کو بھی عباس نے 14 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی۔  کائل ویرینی کو نسیم شاہ نے جبکہ کاربن بوچ کو محمد عباس نے قابو کیا۔

جنوبی افریقا نے کھانے کے وقفے تک 8 وکٹوں کے نقصان پر116 رنز بنا لیے تھے، پروٹیز کو جیت کے لیے مزید 32 رنز جبکہ پاکستان کو دو وکٹیں درکارتھیں۔

کھانے کے وقفے کے بعد ربادا نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے31رنز بنائے جبکہ مارکو جانسن نے قیمتی16رنز بنائے اور یوں پاکستان کے منہ سے جیت چھین لی۔

 

پاکستان کی جانب سےمحمد عباس نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے6وکٹیں لیں جبکہ نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ لے سکے۔

قبل ازیں پاکستان نے پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ گرین کیپس نے دوسری اننگز میں 237 رنز بنائے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔