دنیا کا بڑا دہشت گرد امریکا ہے،فائل فوٹو
دنیا کا بڑا دہشت گرد امریکا ہے،فائل فوٹو

اقتدار اور جیل سے رہائی کیلیے نظریں بھی امریکا کی طرف ہیں،حافظ نعیم الرحمن

لوئر دیر: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن  نے کہا ہے کہ اقتدار اور جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکا کی طرف ہیں، دس کروڑ سے زیادہ لوگ غربت میں جی رہے ہیں اور حکمران عیاشیاں کررہے ہیں۔

دیرلوئر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  تمام مذاہب اور مسالک قابل احترام ہے، جماعت اسلامی ملک میں اتحاد واتفاق چاہتا ہے،  قران اور حدیث کا نظام ہی اس ملک کی بہتری کا حل ہے۔

حافظ  نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے پاس دیانتدار قیادت موجود ہے، دنیا کا بڑا دہشت گرد امریکا ہے، اقوام متحدہ اور امریکہ کو فلسطین کی بچوں کی لاشیں نظر نہیں آ رہیں؟

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں مگر امریکا خاموش ہے، پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہی جماعت اسلامی کا منشن ہے۔

امیر جماع اسلامی نے کہا کہ اقتدار اور جیل سے رہائی کی نظریں بھی امریکا کی طرف ہے،  دس کروڑ سے زیادہ لوگ غربت میں جی رہے ہیں اور حکمران عیاشیاں کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔