فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ٹو کیس ، تیسرے گواہ کا بیان ریکارڈ ،تحائف کی فہرست عدالت میں پیش

راولپنڈی: توشہ خانہ ٹو کیس  میں ایف آئی اے کے تیسرے گواہ آفیسر کیبنٹ ڈویژن نے بیان ریکارڈ کرادیا۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی،ایف آئی اے کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،ایف آئی اے کے تیسرے گواہ آفیسر کیبنٹ ڈویژن نے بیان ریکارڈ کرایا، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لئے گئے 108تحائف کی فہرست بھی عدالت میں جمع کرائی گئی۔

علاوہ ازیں گواہ نے توشہ خانہ تحائف کے ریکارڈ سے متعلق 2رجسٹر بھی عدالت پیش کردیے۔گواہ نے پرائیویٹ اپریزر کا قانونی طریقہ کار بھی عدالت پیش کر دیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے گواہ پر جرح کی گئی، توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 2جنوری تک ملتوی  کردی گئی۔

واضح رہے کہ کیس میں مجموعی طور پر 3گواہان کی شہادت قلمبند کی جا چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔