فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرم امن معاہدہ،عمائدین دستخط کرنے پر راضی

پشاور: کرم امن معاہدے میں  ڈیڈ لاک ختم ہونے کا امکان ہے،عمائدین کو مسودے پر دستخط کرنے پر راضی کرلیا گیا ہے۔

حکومتی اراکین اور عمائدین کا ضلع کرم کے معاملے پر امن جرگہ کل منگل کے روز پھر منعقد ہو گا، جس میں  امید ہے کہ مسئلے کا حل نکل آئے گا۔ جرگہ تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکا ۔ ایک فریق کے عمائدین نے امن معاہدے پر تاحال دستخط نہیں کیے۔

جرگہ ذرائع کے مطابق  کرم امن معاہدے میں ڈید لاک ختم ہونے کا امکان ہے اور امن معاہدے کے مسودے پر دستخط کے لیے عمائدین کو راضی کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پشاور تا پاراچنار مرکزی شاہراہ ڈھائی ماہ سے زائد عرصہ سے بند ہے۔ پاراچنار سمیت اپر کرم کے کئی دیہات کے لوگوں کو خوراک اور ادویات لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جب کہ مرکزی سڑک کی بندش کے خلاف پاراچنار پریس کلب سمیت شہر کے 5دیگر مقامات پر متاثرین کا دھرنا جاری ہے۔

دوسری جانب کُرم کے متاثرین اور پاراچنار پریس کلب سمیت شہر کے دیگر مقامات پر سراپا حتجاج مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، جھنگ، گلگت اور مظفرآباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی دھرنے جاری ہیں۔

اُدھر گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔