فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور کا رہائشی پاراچنار میں قتل، سر کاٹ دیا گیا

پشاور: پاراچنار کے علاقے سدہ لوئر کرم میں پشاور کے ایک مسافر کو قتل کردیا گیا، ندیم نامی مقتول کا سر کاٹ کر ٹھوکریں ماری گئیں۔

ذرائع کے مطابق مقتول ندیم کی میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جائے گا، اس کا جنازہ پاراچنار دھرنے میں پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سدہ میں دہشت گردوں نے کٹۓ ہوئے سر کو ٹھوکریں مارنے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔تحصیل چئیرمین مزمل حسین کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں گلے کاٹنے والے دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق خانہ بدوش ندیم نامی شخص لوئر کرم میں اہل خانہ سمیت ایک جھونپڑی میں رہائش پذیر تھا۔اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کل بیمار بچے کیلئے دوائی لینے سدہ گیا تھا، ندیم نامی اس ملنگ مسافر کو پاراچنار کا باشندہ ہونے کے شبہ میں قتل کرکے سر کاٹا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔