اسلام آباد: عامر حیات کو ایک بار پھر سی ای او پی آئی اے تعینات کرتے ہوئے خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ائیر وائس مارشل عامر حیات قائم مقام سی ای او تعینات کیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق مستقل سی ای او پی پی اے کے تقرر تک عامر حیات سی ای او پی آئی اے رہیں گے۔
ائیر وائس مارشل عامر حیات 7 دسمبر کو سی ای او پی آئی اے کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے، بورڈ میٹنگ میں عامر حیات کو دوبارہ تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔