فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، آرمی چیف خصوصی شرکت کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی اہیف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں وفاقی وزرا، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے ایس آئی ایف سی کے اس خصوصی اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ساتھ ہی کونسل کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اسپیشل اکنامک زونز کی کارکردگی اور نیشنل منرل ہارمنائزیشن پالیسی پر متعلقہ وزارتوں کی بریفنگ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔