پاکستان کے دفاع کو اندرونی خطرات ہیں، ہم باہر کے خطرات کا مقابلہ کر سکتے ہیں، فائل فوٹو
پاکستان کے دفاع کو اندرونی خطرات ہیں، ہم باہر کے خطرات کا مقابلہ کر سکتے ہیں، فائل فوٹو

افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کو رکھنے کیلیے 10 ارب روپے مانگے تھے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے کالعدم دہشتگرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغانستان میں کسی مغربی صوبے میں بسانے کیلئے پاکستان سے 10 ارب روپے مانگے تھے۔

خواجہ آصف نے نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ پیسے مانگے جانے پر جب افغان طالبان سے کہا گیا کہ کیا وہ اس حوالے سے گارنٹی دیں گے کہ ٹی ٹی پی واپس نہیں آئے گی تو اس پر وہ خاموش ہو گئے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع کو اندرونی خطرات ہیں، ہم باہر کے خطرات کا مقابلہ کر سکتے ہیں اس کیلئے ہم پوری طرح تیار ہیں۔ دہشت گردی کی بڑی وجہ وہ لوگ ہیں جو لا کر بسائے گئے تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ میں اس وقت اسمبلی میں تھا جب بریفنگ دی گئی کہ ان کو بسانے کا فیصلہ بہتر ہے۔ ’عمران خان کا بیان تھا کہ 40 سے 45 ہزار لوگ آئیں گے، اب یہ لوگ خیبرپختونخوا میں بیٹھے ہوئے ہیں اور لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔‘

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت بننے کے بعد میں افغانستان گیا تھا، افغان طالبان کے وزیردفاع اور دیگر قیادت سے ملاقات ہوئی تھی، میں نے ان کو کہا تھا کہ دہشت گردوں کو نہ روکا گیا تو ہم مجبور ہو جائیں گے پھر گلہ نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔