فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

مذاکرات کا دوسرا دور ،پی ٹی آئی نے دو مطالبات پیش کر دیے

اسلام آباد: پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے، تحریک انصاف کی جانب سے دو مطالبات پیش کر دیے گئے۔تحریک انصاف نے عمران خان سمیت تمام قیدیوں کی رہائی، نو مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبات پیش کردیے۔

پی ٹی آئی نےحکومت کو سیاسی قیدیوں پر مزید کیس قائم نہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو کیس موجود ہیں ان پر عدالتی فیصلوں کے مطابق عملدرآمد ہونا چاہیے،  بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں پر مزید نئے کیس نہ بنائے جائیں۔

پی ٹی آئی کا وفد مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا، عمر ایوب، علامہ راجہ ناصرعباس، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا وفد میں شامل ہیں کچھ دیر بعد  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

قبل ازیں اسد قیصر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ مذاکرات کا پراسس طویل ہوتا ہے دو ملاقاتوں میں کچھ نہیں ہوتا، ہم حکومت کی سنیں گے اور اپنی بات بھی کریں گے۔

صحافی نے پوچھا کہ کیا آج بانی چیئرمین کا پیغام بھی کمیٹی کے سامنے رکھیں گے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کا ایک ہی پیغام ہے کہ ہمارے دو مطالبات ہیں جنہیں تسلیم کیا جائے۔

مذاکرات سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں میٹنگ کی جس میں سلمان اکرم راجا نے رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کا احوال بتایا۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام کمیٹی ممبران تک پہنچایا اور کہا کہ حکومت کے سامنے دو مطالبات سامنے رکھے جائیں، نو مئی 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کےلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، اسیر پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔