کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے بھی عمران خان سے متعلق اہم پیش گوئی کی ہے۔
سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے عمران خان کے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ 2025 میں جیل سے رہا ہوجائیں گے، تاہم ان کا سیاست میں کردار ختم ہوجائے گا۔سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل عمران خان کے اپنے ہاتھ میں ہے،انہوں نے اپنے فیصلوں اور اقدامات سے ثابت کیا ہے کہ یہ اپنا بیڑہ خود غرق کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کم ہوچکا ہے، یہ نئے سال میں مکمل ختم ہوجائے گا، پاکستان کیلئے معاشی طور پر نیا سال بہتر ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نئے سال سے ہمیں اچھی توقعات وابستہ کرنی چاہئیں، امید ہے نیا سال مجموعی طور پر پاکستان کے لیے بہتر ثابت ہوگا۔