کیپ ٹاون: جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 3 وکٹ کے نقصان پر72 رنز بنا لیے، ایڈن مکرم 17رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے، خرم شہزاد نے ان کی وکٹ لی ۔
کھانے کے وقفے سے پہلے وئعان ملڈر5 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے،محمد عباس نے انہیں رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کرایا، ٹرسٹن سٹبس لنچ سے قبل صفر پر سلمان آغا کا شکار بنے، ریان ریکلٹن 50 رنز بنا کر کریز موجود ہیں ۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر ایڈن مرکرام اور ریان ریکلٹن نے میدا ن میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،نسیم شاہ کی جگہ میر حمزہ کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے ،قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان ،عامر جمال،سعود شکیل ، سلمان علی آغا، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کی جانب سے کوینا مافاکا اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جبکہ ویان مولڈر اور کیشو مہاراج کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹیمبا باوما ( کپتان )، ایڈن مارکرم، ریان رکیلٹن، ویان مولڈر، ٹرسٹن اسٹبس، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویرین ( وکٹ کیپر )، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اور کوینا مافاکا۔
یاد رہے کہ 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔