200 یونٹ والوں کو 10 ارب بجٹ سے ایک لاکھ فری پینل دیں گے، فائل فوٹو
200 یونٹ والوں کو 10 ارب بجٹ سے ایک لاکھ فری پینل دیں گے، فائل فوٹو

بلوائیوں کو ریلیف ملا تو 9 مئی بار بار ہوگا، عظمی بخاری

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بلوائیوں کو ریلیف ملا تو پھر 9 مئی بار بار ہوگا۔

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر اب بھی یہ 9 مئی کرنا چاہتے ہیں تو پھر معافی نہیں ملنا چاہیے۔ بلوائیوں کو ریلیف ملا تو 9 مئی باربار ہوگا۔ بلوائی اچھے لگنے والے لیڈر کو رعایت دلوانے کے لیے دھمکیاں دیتے ہیں۔ خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ ہاؤس میں بلوائیوں کے اعزاز میں تقریب ہوتی ہے۔ اس کام سے جن کو معافی ملنا ہو ان کے بھی راستے بند کررہے ہیں۔ بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) عمران خان نے کبھی 9 مئی پر شرمندگی ظاہر نہیں کی۔ ایسی شخصیت کسی گناہ پر شرمندہ نہیں ہوتی۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے پکا منہ کرکے جھوٹ بولتے ہیں۔ الزام لگا کر مظلوم بننا ہیرو ازم اور سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا طریقہ ہے۔ انتشاروفساد کا ایندھن بننے والے بچوں سے ہمدردی ہے۔ ایک طرف والدین ترلے منتیں کرتے ہیں پھر باہر نکل کروہی زبان استعمال کررہے ہیں۔ جو 9 مئی دہرانے کےلئے تیار ہیں کیا رعایت کے مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہر اجلاس صوبے کےعوام کی ترقی فلاح و بہبود کےلئے ہوتا ہے۔ اجلاس میں یہ نہیں ہوتا کسی کو پکڑ لواور گرفتار کر لو۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا رونا نہیں رویا بلکہ عمل کرکے دکھایا۔ بڑے بڑے عالمی جریدے کہہ رہے پاکستان میں اسٹاک ایکسچینج ہو یا ڈیفسٹ ہو سب بہتر ہو رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ مہنگائی کےلیے دونوں نے کردار ادا کیا۔ بجلی کی قیمتوں نے معیشت اور بجٹ کو متاثر کیا۔ بجلی کے فی یونٹ پر 14 روپے اور مجموعی طور پر 54 ارب روپے کی سبسڈی دی۔ اب مفت سولر پروگرام دیا جا رہا ہے۔ 100 یونٹ والوں کو ضرورت کے مطابق سولر دیا جائے گا۔ مفت سولر کے لیے صارفین 8800 پر شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

صوبائی وزیراطلاعات کے مطابق 200 یونٹ والوں کو 10 ارب بجٹ سے ایک لاکھ فری پینل دیں گے۔ میٹر خراب، ڈیفالٹ اور چوری کرنے والے صارفین کو مفت سولر نہیں دئیے جائیں گے۔ کسانوں کو ٹیوب ویلوں کے لیے سولر فراہم کریں گے۔ جھینگا فارمنگ کا تجربہ پہلے کامیاب نہیں ہوسکا۔ اب مظفر آباد میں 120ٹن کا منصوبہ کامیاب رہا۔ کھارے پانی کے 100 ایکٹر پر جھینگا فارمنگ کو مکمل کرلیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔