فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپیکس کمیٹی میں 26 نومبر کا تذکرہ، وزیراعظم اور گنڈا پور کے درمیان تلخ کلامی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزرا اعلیٰ، سول اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان سمیت دیگر اہم عہدیدار شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیراعظم نے 26 نومبر کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے مظاہرین پر گولی نہ چلانے کی وضاحت کی۔

جس پر وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اعتراض کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کے درمیان پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

اجلاس کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈا پور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو اتنا بڑا سانحہ ہوا، ملک کے وزیراعظم کےلیے مناسب نہیں کہ ایپکس فورم پر گولی چلنے کا انکار کرے، 13شہداء کی تصدیق ہوچکی، انصاف مانگتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔