فائل فوٹو
فائل فوٹو

لندن: سارہ شریف کو قتل کرنیوالے سفاک پاکستانی باپ پر جیل میں حملہ

لندن: برطانیہ میں سارہ شریف کے قاتل سفاک پاکستانی باپ پر جیل کے اندر تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی لندن کی ایچ ایم پی جیل سے عرفان شریف نامی قیدی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انھیں کین سے بنائے گئے ایم تیز دھار آلے کی مدد سے زخمی کیا گیا تھا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ حملہ آور کون ہوسکتا ہے۔

43 سالہ عرفان شریف کی جیل وردی مکمل طور پر ان کے خون سے سرخ ہوچکی تھی۔ گلے پر ایک گہرا زخم تھا جس سے خون رس رہا تھا۔

عرفان شریف کو اسپتال میں دو سے چاردن تک رکھے جانے کا امکان ہے۔ زخم بھرنے میں زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ وہی عرفان شریف جنھیں اپنی دس سالہ بیٹی سارہ شریف کو بیدردی سے مار پیٹ اور قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔