اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری، 2 دن میں 150 فلسطینی شہید

 

اسرائیلی فورسز اپنے وحشی پن اور درندگی سے باز نہ آئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 2 دن میں 150 فلسطینی شہید ہوگئے۔

گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 73 فلسطینی شہید ہوئے تھے، خان یونس میں گاڑی پر بمباری سے 6 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

علاوہ ازیں غزہ سٹی میں اسرائیلی فوج کی گھر پر بمباری سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوئے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ کی صورتحال پر ہونے والے اجلاس میں پاکستانی وفد نے بھی شرکت کی۔

سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے پاکستانی وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر فلسطینی سفیر نے اجلاس میں اسرائیلی مظالم کو عالمی برادری کے سامنے رکھا۔

سلامتی کونسل نے غزہ میں اسپتالوں، مریضوں اور فیسیلیٹیز کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔